طغیانی سے نالہ گنداری میں ڈائیورشن تباہ

ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں نالہ گنڈاری پر ڈائیورشن دریا بردہوجانے سے وسیع علاقہ کا رابط تحصیل ہیڈ کواٹر سے منقطع ہوگیا ہے ۔گزشتہ کئی روز سے ٹنگمرگ میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ہوم نامی گاوں میں کھی پورہ ٹنگمرگ میںڈائیورشن نالہ گنڈاری میں طغیانی آنے سے دریا برد ہوگیاجس کی وجہ سے کھی پورہ، مغل پورہ اور کریری کا زمینی رابطہ ٹنگمرگ سے منقطع ہوگیا ہے۔ ایس ڈی ایم گلمرگ نے ہوم کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ pmgsy کے افسران کو ڈائیورشن جلد از جلد دوبارہ تعمیر کرنے کی ہدایت دی ۔ادھرہوم اور نادر گنڈ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ 2014 میں آئے تباہ کن سیلاب میں کم از کم 300 کنال اراضی سیلاب کی نذرہونے کے باوجود بھی محکمہ اری گیشن اور فلڈ کنٹرول نے چار سال گزر جانے کے باوجود بھی ہوم سے لیکر نادر گنڈ تک نالہ گنڈاری پر حفاظتی بنڈ تعمیر نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے نالہ کے ارد گرد مزید اراضی کے دریا بردہونے کا خطرہ ہے۔