نئی دلی //سی بی ایس ای نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلہ امتحانات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کیلئے صرف ایک ہی پرچہ تیار کیا جائے گا۔ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے جسٹس ارون مشرا اور اور جسٹس این ائے نذیر پر مشتمل بینچ کو بتایا کہ طلبہ کو ہندی اور انگریزی سمیت دس زبانوں میں امتحانات لئے جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے اس سے قبل اس بات کو بے معنی قرار دیا تھا جس میں دس زبانوں میں این ای ای ٹی کے امتحانات کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مختلف دس زبانوں میں پرچوں کو دیکھنا مشکل عمل ہے۔ کورٹ نے بورڈ کی اس دلیل کو تسلیم نہیں کیا تھا کہ تمام زبانوں میں پرچوں کو معیار ایک ہی ہوگا اور مختلف زبانوں میں پرچوں کو دینا بہتر ہے۔ سی بی ایس سی نے سپریم کورٹ کے مشوروں کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ تدریسی سال سے سی بی ایس ای کا پورے ملک میں ایک ہی سوال نامہ ہوگا جس کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کا بیچ سنکلپ چریتیبل ٹرسٹ کی درخواست کی سماعت کررہا تھا جس میں سی بی ایس سی کو ہدایت دینے کی مانگ کی گئی تھی کہ وہ تمام ملک میں طلبہ کیلئے ایک ہی پرچہ بنائیں۔
طبی کورسوں میں داخلے کیلئے ایک ہی سوالنامہ
