طبی آلات کی غلط پیکنگ: بارہمولہ میں کمپنی پر 25ہزار کا جرمانہ عائد

بارہمولہ/ /محکمہ ناپ تول بارہمولہ نے طبی آلات بنانے والی کمپنی پر پیکنگ اورلیبلنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 25ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس سے قبل مذکورہ کمپنی کے خلاف لیگل میٹرالوجی آفیسر سوپور نے غلط پیکینگ کی پاداش میں کیس درج تھا ۔ محکمہ لیگل میٹرالوجی کے اسسٹنٹ کنٹرولر بارہمولہ نے معاملہ کمپنی کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اٹھایا تھاجسکے بعد کمپنی نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا۔