طالب حسین ہیرانگرجیل سے رہا

جموں//کٹھوعہ رسانہ کیس کے اہم گواہ  طالب حسین چودھری کوگذشتہ روز ہیرانگرجیل سے رہائی مل گئی ۔قبل ازیں طالب حسین کے وکلاء تمام ترلوازمات کی تکمیل کے بعدہیرانگرجیل کے حکام سے ملاقات کی اوردرکارلوازمات ان کے حوالے کرکے اپنے موکل کورہاکروایا۔ واضح رہے کہ طالب حسین جوکہ رسانہ کیس کے اہم گواہ ہیں پرایک خاتون نے دفعہ 376کے تحت معاملہ درج کروایاتھاجس کی وجہ سے پولیس نے 31جولائی کوگرفتارکیااوربعدازاں ہیرانگرجیل منتقل کیاتھا۔سیشن کورٹ سانبہ میں معاملہ پہنچنے کے بعداس کی پیروی استغاثہ کے وکلاء اورطالب حسین کے وکلاء نے کی ۔اس دوران کئی تاریخوںپرطرفین کے وکلاء میں کافی بحث ہوئی ،اوربالآخر گذشتہ جمعہ کے روز سیشن کورٹ سانبہ نے طالب حسین کی ضمانت کی عرضی منظورکرلی اوراسے ضمانت پررہاکرنے کے احکامات جاری کئے لیکن دستاویزی خامیوں کی وجہ سے اسے جمعہ کے روزرہانہیں کیاگیاتھا۔گذشتہ روز وکلاء نے طالب حسین کورہاکروایا۔ طالب حسین کوجیل سے رہائی ملنے کے بعد ایڈوکیٹ انورچوہدری اورایڈوکیٹ اکرم چوہدری نے بتایاکہ سانبہ سیشن کورٹ کے احکاما ت پرہمارے موکل کورہائی ملی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کورٹ میںکیس کی اگلی تاریخ 27اکتوبرہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں عدلیہ پربھروسہ ہے اورپورایقین بھی ہے کہ طالب حسین کے خلاف دائرفرضی معاملہ میں انصاف فراہم ہوگا۔طالب حسین کے حمایتیوں نے ان سے ملاقات کرکے انہیں مبارکبادکرتے ہوئے اپنی خوشی کااظہارکیا۔