طالبان کا پڑوسی ممالک کو امریکہ کو فوجی اڈے نہ دینے کا مشورہ

کابل// امریکہ سمیت دیگر ممالک کے فوجیوں کے انخلا کے بیچ افغان طالبان کا لب و لہجہ بھی تبدیل ہوتا جارہاہے۔
اب اس نے افغانستان کے پڑوسی ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکہ کو فوجی اڈے چلانے کی اجازت نہ دیں اور اگر ایسا ہوا تو یہ ان کی تاریخی غلطی ہوگی۔
ایک عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ، افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا کے آخری مراحل میں ہے اور حالیہ دنوں میں امریکہ اور پاکستان کے مابین سفارتی سطح پر ہونے والے رابطوں نے ان قیاس آرائی کو جنم دیا ہے کہ پنٹاگن طالبان کے خلاف استعمال کرنے کے لئے نئے اڈوں کی تلاش میں ہے۔