طالبان کا خواتین کو عوامی مقامات پر برقع پہننے کا حکم

یو این آئی
کابل//افغانستان کے سپریم لیڈر اور طالبان کے سربراہ نے افغان خواتین کو حکم دیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر مکمل ڈھانپنے والا برقع پہنیں جو کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین پر عائد سخت ترین پابندیوں میں ایک نیا اضافہ ہے۔کابل میں ایک تقریب میں ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے طالبان نے حکم نامہ سناتے ہوئے کہا کہ ’ انہیں چادوری (سر سے پاؤں تک برقع) پہننا چاہیے کیونکہ یہ قابل احترام اور روایت ہے‘۔رواں سال کے ا?غاز میں طالبان کی مذہبی پولیس نے دارالحکومت کابل کے ارد گرد پوسٹر لگا کر افغان خواتین کو پردہ کرنے کا حکم دیا۔