طالبان امن معاہدے کا بائیڈن انتظامیہ جائزہ لے گی

واشنگٹن//امریکہ کے قومی سلامتی کے صلاح کار جیک س±لیوان نے افغانستان میں اپنے ہم منصب حمد اللہ محب سے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کا جائزہ لے گی۔
امریکی صدر دفتر ہیڈ کوارٹر وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔
 س±لیوان اور محب کے درمیان بات چیت کے بعد وائٹ ہاوس نے کہا،’ س±لیوان نے واضح کر دیا ہے کہ اگلے ماہ فروری میں امریکہ-طالبان معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حقیقت کا تجزیہ کیا جائے گا کہ کیا طالبان اپنے وعدوں پر کھرا اترا ہے‘۔