طالبات میں مفت وردی تقسیم

 تھنہ منڈی// گورنمنٹ گرلز ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں یتیم، مسکین اور غریب طالبات میں مفت وردیاں تقسیم کی گئیں۔ اسکول پرنسپل منظور احمد گنائی نے اسکول عملے کے ہمراہ ادارے میں زیر تعلیم یتیم،مسکین اور غریب بچیوں میں مفت وردی تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے فنڈز سے یہ وردیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بھی اسکول فنڈز سے ایسی خدمات انجام دی جاتی رہیںگی ۔