سرینگر// سابق وززیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر میں3پولیس اہلکاروں کے اغوا اور ہلاکت کیلئے مرکزی پالیسی کو ذمہ دار ٹھراتے ہوئے کہا’’پیشرفت کیلئے واحد راہ مذاکرات اب دور کا خواب نظر آرہا ہے‘‘۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جمعہ کو3پولیس اہلکاروں کے اغوا اور ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سماجی رابطہ گاہ پر تحریر کیا’’ جنگجوئوں کی گولیوں سے3مزید اہلکاروں نے اپنی زندگی سے ہاتھ دھویا۔ ہم سب غم وغصہ،مذمت اوردھچکے کا اظہار کریں گے،مگر بدقسمتی سے یہ متاثرہ کنبوں کیلئے تسلی کا سامان پیدا نہیں کرے گا‘‘۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکز کی دھونس دبائو کی پالیسی کار گر ثابت نہیں ہو رہی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے تحریر کیا’’ واضح طور پر پولیس اہلکاروں اور انکے افراد خانہ کی اغوا کاری میں اضافہ،پر مرکز کی دھونس دبائو کی پالیسی کام نہیں کر رہی ہے،تاہم پیش رفت کیلئے مذاکرات کو واحد راہ ہے اب دور کا ایک خواب نطر آرہا ہے‘‘۔
طاقت پر مبنی مرکزی پالیسی ناکام:محبوبہ
