جموں// گوجربکروال سٹوڈنٹس ویلفیئرایسوسی ایشن نے اُردو صحافی طارق ابرار کوگوجردیش چیریٹیبل ٹرسٹ چھنی ہمت میں منعقدہ ’صدائے گوجر۔2‘‘ پروگرام کے دوران طبقہ کے دانشوروں ،افسروں اورسماجی کارکنان کی موجودگی میں اعزازسے نوازا۔نوجوان صحافی کو گوجربکروال طبقہ کے مسائل کورپورٹنگ اور کالموں کے ذریعے اُجاگرکرنے کیلئے یہ اعزازعطاکیاگیا۔ اس موقعہ پر تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری گوجربکروال مشاورتی بورڈ اور سرپرست گوجربکروال سٹوڈنٹس ویلفیئرایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے جواں سال صحافی کی زندگی اورجدوجہدسے متعلق بتاتے ہوئے کہاکہ طارق ابرارجموں ضلع کی تحصیل بھلوال کے دوردراز وپسماندہ گائوں دھنوں سے تعلق رکھتے ہیں اورانہوں نے اپنی محنت وقابلیت کی بناء پر قلیل عرصے میں شعبہ ٔ صحافت میں مقام پیداکیاہے ۔ ڈاکٹررشیدچوہدری ترجمان پردیش کانگریس کمیٹی نے طارق ابرارکی گوجری زبان وادب کی ترقی وترویج اور رپورٹنگ وکالموں کے ذریعے قبائلی خانہ بدوشوں کودرپیش مسائل کواُجاگرکرنے میں اداکئے گئے نمایاں رول کی ستائش کی۔ انہوں نے گوجربکروال طلباء کوطارق ابرارؔ کی محنت وجدوجہدکی مثال پیش کرتے ہوئے تلقین کی کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ طبقہ کی ترقی میں بغیرکسی ذاتی مفادکے کام کریں۔ بلاک ڈیولپمنٹ افسر منجاکوٹ راجوری صغیراحمد نے نوجوان صحافی طارق ابرارؔ کی گوجربکروال طبقہ کی بہبودمیں انجام دیئے گئے رول کوناقابل فراموش قراردیتے ہوئے امیدکی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح خانہ بدوشوں کے مسائل اُجاگرکرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ طارق ابرارؔ ایک موقراُردواخبارمیں بطورمعاون ایڈیٹر خدمات انجام دے رہے ہیں اورانہوں نے اپنے کیرئیرکاآغاز صحافت کے پیشے سے سال 2008 میں کیاتھا ۔اپنے 9 سالہ صحافتی کیرئیرمیں موصوف نے پرنٹ میڈیامیں رپورٹنگ اورکالموں کے ذریعے طبقہ کے مسائل کواُبھارنے میں گرانقدرخدمات انجام دیں ۔طارق ابرارنے ماس کمیونی کیشن اینڈجرنلزم میں ڈپلومامولاناآزادنیشنل اُردویونیورسٹی سے کیاہے اورفی الوقت اُردویونیورسٹی حیدرآباد سے اُردومیں ماسٹرس کی ڈگری کررہے ہیں۔