ضیاء الحرم عمرہ ٹور کا دوسرا قافلہ عمرہ مبارک کیلئے روانہ

پونچھ//ضیاء الحرم عمرہ ٹور کا70نفوس پر مشتمل دوسرا قافلہ مکہ مکرمہ ومدینہ منورہ کی زیارت کے لیے روانہ ہوا قافلے کی روانگی ریاست جموں وکشمیر کی معروف دانشگاہ جامعہ ضیاء العلوم پونچھ کے وسیع احاطے میں ایک مختصر مگر اہم مجلس کے انعقاد کے بعد ہوئی ۔اس دوران مجلس کی صدارت ایڈیشنل ڈی سی پونچھ عبد الحمید شیخ نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی حضرت مولانا سعید احمد صاحب حبیب نائب مہتمم جامعہ ضیاء العلوم وصدر تنظیم علماء اہل سنت والجماعت پونچھ تھے۔ علاوہ ازیں اطراف واکناف کے معززین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، جامعہ کے استاذ حدیث حضرت مولانا مفتی محمد دانش قاسمی نے زائرین کے روبرو نہایت ہی پر مغز بیان فرمایا بعد ازاں قافلے کو ضیاء الحرم ٹور کے ذمہ دار خواجہ عبد السلام مدنی کی رہبری میں گاڑی کو جھنڈی دکھاکر الوداع کردیا گیا عمرہ مبارک کے خواہشمند زائرین کرام کی خدمت کے لیے ضیا ء الحرم عمرہ ٹور اپنی ہر قسم کی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے ایک بارخدمت کا ضرور موقع دیں۔