ضمنی پارلیمانی انتخابات

اننت ناگ / / امت اسلامی چیئرمین اور میر واعظ جنوبی کشمیر قاضی احمد یاسر نے حریت کی الیکشن بائیکاٹ کال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الیکشن مسئلہ کشمیر کاحل نہیں اورنہ ہی اس سے مسئلہ پر کوئی فرق پڑ نے والا ہے۔قاضی یاسر اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خاب کررہے تھے۔قاضی یاسر نے لوگوں سے اپیل کی کہ موجودہ پارلیمانی الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کی آڑ میں نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تقریباً ایک ماہ سے سرکاری طور خاص کر پولیس عہدیداروں کی طرف سے میڈیا میں یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ صوفی ازم کو بڑھاوا دینے سے مسئلہ کشمیر کا حل نکل آئے گا لیکن یہ بات ذہن نشین کرلی جائے کہ صوفی ازم کی آڑ میں کشمیریوں کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں یہاں نوجوانوں کو مختلف ذرائع سے تحریک سے دور کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ پھر بھی کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔