ضلع ہسپتال ہندوارہ میں بجلی کی عدم دستیابی

کپوارہ//ضلع ہسپتال ہندوارہ میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لولاب حادثہ میں زخمی ہوئے افراد کو’سٹی سکین‘ کرنے کیلئے سوپورجانا پڑا ۔ جمعرات کی صبح کروسن لولاب میں ایک سڑک حادثہ کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور سب ضلع ہسپتال سوگام میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا گیاتاہم وہا ں ڈاکٹر وں نے ابتدائی علاج کے بعد ’سٹی سکین‘ کرانے کیلئے ضلع ہسپتال ہندوارہ منتقل کیا ۔زخمیو ں میں شامل منصور احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ہندوارہ میں جب ڈاکٹر وں نے انہیں ’سٹی سکین‘ کرنے کے لئے وارڈ میں روانہ کیا تو زخمیو ں نے با ضابطہ طور اس کے لئے فیس ادا کی اور سٹی سکین مشین پر تعینات عملہ نے بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو انتظار کرنے کے لئے کہا لیکن کئی گھنٹوں تک جب بجلی سپلائی بحال نہیں ہوئی تو انہو ں نے تنگ آکر اپنی اپنی فیس واپس لیکر سوپور میں پرائیویٹ کلنک پر ’سکین‘ کروایا ۔اس ضمن میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کونثر امین نے بتا یا کہ وہ معاملہ کے حوالہ سے جانکاری حاصل کریں گے اور اگرہسپتال میں بجلی کا کوئی معقول انتظام نہیں پایا گیاتو وہ اس کیلئے ضروری اقدامات کریں گے ۔انہو ں نے بتا یا کہ عنقرب سب ضلع اسپتال کپوارہ میں بھی سٹی سکین مشین نصب کی جائے گی ۔