ضلع ہسپتال ڈوڈہ میں مفت امراض چشم کیمپ کاافتتاح

 
ڈوڈہ //عالمی یوم ریڈکراس کے موقعہ پر ڈوڈہ کی معروف سماجی انجمن سوشل ورکرفورم کی طرف سے مفت امراض چشم کیمپ کاانعقادکیاگیا۔اس دوران ضلع ریڈکراس کمیٹی کے چیئرمین اورضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹرڈائیفوڈ ساگر،ایس ایس پی ڈوڈہ شبیراحمدملک نے کیمپ کاضلع ہسپتال ڈوڈہ میں افتتاح کیا۔ اس تقریب میں میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹرپرویزاحمد ،سی ایم اوڈوڈہ ،ڈاکٹرطارق مسعود،ڈاکٹرشبیرحسین ودیگرملازمین صحت اورسماجی کارکنان ،فورم ممبران ومعززین کی کثیرتعدادموجودتھے ۔اس دوران محکمہ صحت کے سابقہ آفیسرڈاکٹرشاہدرحمن مغل مہمان ذی وقارکے طورپرموجودتھے۔ڈی سی ڈوڈہ نے فورم کی طرف سے گزشتہ دودہائیوں سے مسلسل ایسے کیمپ منعقدکرنے پرفورم کے ممبران کومبارکبادپیش کی ۔فورم کے چیئرمین راجہ عنایت اللہ خان نے گزشتہ اٹھارہ کیمپوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ اب تک کل 30400 مریضوں کامعائینہ ہوا۔اس طرح 771 مریضوں کاکامیاب آپریشن ہوا،290 مریضوںکومفت عینکیں اور560 مریضوں کومفت لینز لگوائے گئے جبکہ دوران آپریشن وعلاج 1542 مریضوں کومفت کھاناورہائش فراہم کی گئی اوران طبی کیمپوں پرہونے والے اخراجات فورم سے وابستہ ممبران نے ذاتی طورپرہدیہ کرکے پوراکرتے ہیں ۔انہوں نے تمام ممبران کاشکریہ اداکیااور فورم کے فوت شدہ ممبران کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔