ضلع ہسپتال رام بن میں مریضوں کی دیکھ بھال کامعائنہ

رام بن// چیئر پرسن ضلعی ترقیاتی کونسل رام بن شمشاد شان نے ضلع میں کوڈ مثبت کیسوں میں اضافے سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن کا دورہ کیا۔میڈیکل سٹاف کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چیئر پرسن نے کووڈ مینجمنٹ کے مختلف پہلوؤں میں ان کے کردار کو سراہا ، اس کے علاوہ کووڈ مریضوں کو مناسب سہولیات سے آراستہ کووڈ کیئر سنٹر رام بن میں مناسب علاج مہیا کیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ صحت کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔چیئرپرسن نے ضلعی ہسپتال رام بن میں دستیاب ایس او پیز اور صحت کی سہولیات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ رام بن ڈاکٹر عبدالحمید زرگر کو ہدایت کی کہ وہ مناسب مقدار میں مریضوں کے لئے آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے آکسیجن جنریشن پلانٹ اور ایم جی پی ایس (میڈیکل گیس پائپ لائن سسٹم) کی تنصیب پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ نے چیئرپرسن کو آگاہ کیا کہ آکسیجن جنریشن پلانٹ پر کام مکمل ہونے کے راستے پر ہے اور جلد ہی اس کا کام مکمل ہوجائے گا۔چیئرپرسن نے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں ویکسی نیشن اور کووڈ ٹیسٹنگ کو تیز کریں۔ انہوں نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کی جانب سے انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا