ضلع ہسپتال رابطہ سڑک پر تارکول بچھایاگیا،لوگ خو ش

پونچھ//راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتا ل پونچھ کی رابطہ سڑک کی تعمیرات مکمل کر کے اس پر تارکول بچھائی گئی جس کو لیکر پونچھ کے سیاسی سماجی کار کنان اور عام شہری ضلع ترقیاتی  کمشنر پونچھ اور ان کے تمام افسروں کے اقدامات کی سرہانہ کی ہے ۔واضح رہے کہ ضلع ہسپتال کو جانے والی سڑک پر ہمیشہ جام رہنے کی وجہ سے عام شہریوں اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس دوران کئی بار لوگوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ہسپتال کے لئے متبادل رابطہ سڑک بنائی جائے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت نے پونچھ میں تعینات ہوتے ہی اس سڑک کا تعمیراتی کام شروع کروا کر پونچھ کے مکینوں کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی تاکہ ہسپتال جانے کے لئے متبادل سڑک تعمیرہو سکے اور اب اس پر تار کول بچھا کر اس کو گاڑیں کے لئے بھی بحال کر دیا۔اس ضمن میںمیونسپل کمیٹی پونچھ کے وارڈ نمبر 4کے کونسلر امتیاز سلاریہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کی وجہ سے اس اہم سڑک کو مکمل کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ کئی سالوں سے پونچھ کی عوام حکام سے درخواست کر رہی تھی۔انھوں نے کہا کہاس سڑک پر ہمیشہ جام لگا رہتا تھا جس کی وجہ سے ہسپتال جانے والے مریضوں اور آس پاس کے مکینوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب جب انتظامیہ کی مدد سے متبادل سڑک مکمل ہوئی ہے جس کے عام لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ۔