ضلع کپوارہ ملی ٹینسی سے صاف:جنرل پانڈے

کپوارہ// فوج کی 15کور کے جنرل کمانڈنگ آفیسر ڈی پی پانڈے نے کہا ہے کہ شمالی ضلع کپوارہ جو عسکریت کے لحاظ سے سر گرم ضلع مانا جاتا تھا اب عسکریت پسندی سے پوری طرح پاک ہے اور ضلع میں امن کی فضا ہے۔ فوجی جنرل نے پیر کے روز کنن پوشہ پورہ میں فلاحی کامو ں کے افتتاح کے دوران کہا کہ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پولیس اور فوجی اہلکارو ں، جو چھٹی پر گھر جاتے ہیں، کے قتل کو روکنے میں اپنا رول ادا کریں اور جو نوجوان غلط راستے پر چل پڑے ہیں، انہیں روک دیں ۔ڈی پی پانڈے نے کہا کہ کپوارہ ضلع عسکریت کا گڑھ مانا جاتا تھا اور یہی ضلع تشدد سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے تاہم گزشتہ چند برسوں کے دوران کپوارہ ضلع میں پوری طرح امن ہے اور لوگ پر امن ماحول میں رہ رہے ہیں کیوںکہ یہا ں کے لوگو ں نے تشدد کو مسترد کیا اور عسکریت کے خاتمے کے لئے اپنا بھر پور رول نبھایا ۔جنرل پانڈے کا کہنا ہے کہ کئی ماہ قبل کنن پوشہ پورہ کا ایک وفد ان سے ملا اور گائوں میں فلاحی کامو ں کا مطالبہ کیا اور آج میں اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنا کر یہا ں ایک کمپیوٹر سنٹر ا اوریک نرسنگ ہوم عوام کے نام وقف کر رہا ہو ں ۔انہو ں نے کہا کہ فوج لوگو ں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔جنرل پانڈے کا کہنا ہے کہ 90کی دہائی میں جو معاملہ کنن پوشہ پورہ میں پیش آیا وہ فوج کو بدنام کرنے کی ایک منظم سازش تھی۔ان کا کہنا تھا کہ برسو ں پہلے یہا ں کی بچیا ں باہر آنے میں خوف محسوس کر رہی تھیں لیکن اب ایسا ماحول بن گیا ہے کہ کشمیر کی بچیا ں ملک کی کسی بھی جگہ بلا خوف جاتی ہیں اور جو ڈر وہ محسوس کر رہی تھیں وہ خوف اور ڈر ان کے دلو ں سے نکل گیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کشمیر میں امن کا ماحول پروان چڑھ رہا ہے اور جہا ں کہیں بھی جنگجوئو ں کے چھپے ہونے کی اطلاع مو صول ہوتی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ فورسز اہلکارو ں کے قتل کو روکنے اور نوجوانو ں کو غلط راستے پر نہ چلنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔جنرل پانڈے کا مزید کہنا ہے کہ فوج کپوارہ بالخصوص کیرن اور کرناہ کے لوگو ںکو مدد فراہم کر رہی ہے اور اس سرحدی ضلع کے لوگ اور فوج دو جسم ہوسکتے ہیں لیکن وہ ایک روح اور ایک دل ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ سر حد کے اس  پر جنگجوئو ں در اندازی کی کوشش میں بیٹھے ہیں لیکن سرحدو ں پر تعینات فوج تمام حرکتوں پر سخت نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور جنگجوئو ں کے تمام منصوبو ں کو ناکام بنادیا جائے گا ۔