ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری و بارشوں کا سلسلہ شروع

کشتواڑ//گزشتہ چند روز سے موسم میں آئی بہتری کے ساتھ ہی دوبارہ ضلع میں موسم نے اپنامزاج بدلا جسکے بعد بالائی علاقوںمیں دوبارہ بارشوں و برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق ضلع کے بالائی علاقوںمڑواہ واڑون ،سنتھن ، مرگن کی پہاڑیوں پر منگل بعد دوپہر بارشوں و برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ۔اگرچہ میدانی علاقہ جات میں موسم ابرآلودرہا تاہم شام ہوتے ہی سردہوائیں چلنے لگیں جس سے سردی کی شدت بھی دوبادہ بڑھنے لگی اور لوگوں نے دوبارہ گرملبوسات و آلات کااستعمال شروع کیا ۔