ضلع ڈوڈہ میں باپ نے خودکشی سے پہلے اپنے دو بیٹوں کو ابدی نیند سلا دیا

سری نگر// جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک دل دہلا دینے واقعہ میں مبینہ طور پر باپ نے اپنے دو بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اپنا کام بھی تمام کر دیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ڈوڈہ سے قریب 85 کلو میٹر دور گل جورا گاو¿ں میں پیر کی شب قریب دس بجے سمیت سنگھ ولد چونی لال نامی ایک باپ نے مبینہ طور پہلے اپنے دو بیٹوں کو 12 بور رائفل سے گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا اور بعد بھی اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر دیا۔
متوفی بیٹوں کی شناخت 17 سالہ چندر کانت اور 15 سالہ کمل کانت کے بطور ہوئی ہے۔