ضلع پونچھ کی روحانی شخصیت پیر سید عطر شاہ فوت

منڈی//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سیڑی خواجہ گائوں کی روحانی اور بزرگ شخصیت پیر سید عطر حسین شاہ جمعرات کی صبح مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ میں صوبہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پیر سید عطر حسین شاہ کے انتقال سے جہاں پوری فضا سوگوار دیکھنے کو ملی وہیں پر مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں کی جانب سے بھی اظہار تعزیت کیا گیا ۔پیر سید عطر حسین شاہ ایک روحانی شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کو فیض پہنچایا۔ سید پیر عطر حسین شاہ کا نماز جنازہ جمعرات کو دوپہر اڑھائی بجے نزدیک ہایر سکنڈری سکول سیڑی چوہانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ادا کیا۔ بعد ازاں انہیں پرْنم آنکھوں سے سپردِ لحد کر دیا گیا۔