ضلع پونچھ میں گاو خانہ خاکستر، 18 مویشی، 30 پولٹری پرندے ہلاک

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے ڈبی گاو¿ں میں آگ کی ایک واردات میں 18 مویشی اور 30 پولٹری پرندے جھلس کی ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے ڈبی گاو¿ں میں محمد انوار ولد منشی خان نامی ایک شخص کے گاو¿ خانے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 18 مویشی اور 30 پولٹری پرندے جھلس کر ہلاک ہوگئے اور گاو¿ خانہ بھی مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدہ مویشیوں میں 16 بکریاں، ایک گائے اور ایک بیل شامل ہے۔