ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعہ کوپونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صبح ساڑھے آٹھ بجے ساوجیان سیکٹر میںفائرنگ اور مارٹر شیلنگ کی شروعات کی۔

مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی افواج نے پاکستانی فائرنگ کا'' بھر پور'' جواب دیا۔

طرفین میں آخری اطلاعات ملنے تک گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔