جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرل پر جمعہ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔
دفاعی ترجمان کے مطابق پونچھ کے قصبہ اور کرنی سیکٹروں میں ایل او سی پر جمعہ کے دن قریب گیارہ بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال گولہ باری شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ گولہ باری کے نتیجے میں کرنی سیکٹر میں ایک 18 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج حملے کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے قہر کے بیچ ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان سرحد پر آئے روز گولہ باری کے تبادلے نے سرحدی لوگوں کا جینا حرام کرکے رکھ دیا ہے۔
سرحدی لوگوں نے دونوں ممالک کے حکمرانوں سے آپسی مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرکے گولہ باری کے تبادلے کے سلسلہ بند کرنے کی اپیل کی ہے۔
طرفین کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدی طے ہوا تھا لیکن وہ کاغذوں تک ہی محدود ہوکر رہ گیا ہے۔