ضلع پونچھ میں غرقآب ہوئی کمسن بچی کی لاش چار دن بعد بر آمد

 پونچھ//چار روز قبل ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بیدار میں دریا پر کپڑے دھوتے ہوئے جو کمسن بچی غرقآب ہوکر لاپتہ ہوئی تھی اس کی لاش سنیچر بعد دوپہر کو بر آمد کیا گیا۔
آسیہ بانو دختر محمد شریف عمر 12سال کی لاش کو بیدار سے ایک کلو میٹر دور جالیاں کے مقام پردریا سے بازیاب کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ چار دنوں سے پولیس ،فوج اور مقامی لوگ آسیہ کی تلاش کررہے تھے اور آج مقامی نوجوانوں اور پولیس نے مزکورہ بچی کی لاش کودریا سے بازیاب کر لیا۔