ضلع پونچھ میں آگ کی واردات ،کم سے کم9دکان خاکستر

پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لورن علاقے میں سنیچر کی صبح آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران کم سے کم 9دکان خاکستر ہوگئے۔ 
یہ واقعہ لورن بس اڈہ علاقے میں آج صبح سویرے 4بجے اُس وقت پیش آیا جب ایک دکان سے اچانک آگ نمودار ہوگئی اور اس نے آناً فاناً دوسرے دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق فائیر اینڈ ایمرجنسی سروس کی کاوشوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔