ضلع پولیس گاندربل کی جانب سے اتحاد کیلئے میراتھن

گاندربل//ضلع پولیس گاندربل کی جانب سے اتحاد کے لئے دوڑ کے تحت میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع  کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا، پولیس کے افسران اور سی اے پی ایف نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔میراتھن اتحاد کے لئے دوڑ کو ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی گاندربل فیروز یحیٰ ،ڈی ایس پی مظفر جان سمیت دیگر پولیس کے اعلی افسران موجود تھے۔تقریب پرپہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعام سے نوازا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گاندربل پولیس نے ایک ہفتے کی مدت کے لیے ضلع میں والی بال، مصوری مقابلے،اتحاد کے لئے دوڑ، بیگ اور سٹیشنری  مقابلوں جیسے کھیلوں کا انعقاد کیا۔