ضلع پولیس لائن کشتواڑ میں جی او میس کا افتتاح

 
 کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کا دورہ کرنے والے پولیس افسران کی رہائش کے لئے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کشتواڑ شکتی کمار پاٹک نے ضلع پولیس لائن کشتواڑ میں گیسٹ میس کا افتتاح کیا۔ رہائش کی سہولیات سیلف ہیلپ بنیاد پر تیار کی گئی اور یہ ضلع کشتواڑ کا دورہ کرنے والے پولیس آفیسر کیلئے ہے ۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل سپرانٹنڈنٹ پولیس ناصر احمد ، ڈی وائی ایس پی ڈار ڈی پی ایل کشتواڑ افتخار احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سنی گپتا ، ایس ایچ او کشتواڑ اعجاز وانی و پولیس کے دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی کشتواڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میں اس قسم کی سہولت پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے اور یہ یقینی طور پر روزانہ کی بنیاد پر پولیس آفیسران کا ضلع کشتواڑ میں دورہ کرنے میں مدد کرے گی۔