راجوری//ضلع ٹریجری کمپلیکس راجوری میں آتشزدگی کے بعدآگ بجھانے والے عملہ کوقصبہ راجوری میں غیرقانونی طورپرتعمیرکردہ پلیٹ فارمس، فرنٹ بورڈ اورتجارتی شیٹس کی وجہ سے جائے حادثہ پرپہنچنے میں دشواریوں کاسامناکرناپڑا۔ فائراینڈایمرجنسی سروسزکے ذرائع نے کشمیرعظمیٰ کوبتایاکہ ضلع ٹریجری کمپلیکس میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ہماراعملہ الرٹ پرتھااورجائے حادثہ پرپہنچنے کیلئے کوششوں میں مصروف ہوگیااورپولیس چوکی راجوری میں کھڑی منی فائرٹینڈرکواستعمال میں لایاگیالیکن راستے میں غیرقانونی طورپرتعمیرکئے گئے پلیٹ فارمس ،تجارتی ڈھانچے اورفرنٹ بورڈوں کی رکاوٹ آڑے آئی۔انہوں نے راستے میں رکاوٹوں کی وجہ سے صرف منی فائرٹینڈرہی موقعہ پرپہنچ سکی جبکہ دیگرتین پرانی مارکیٹ میں راستے میں ہی پھنسی رہیں۔ انہوں نے کہاکہ مارکیٹ کی سڑک سے ٹینڈروں کوآگے لیجانے میں غیرقانونی طورکھڑے کئے گئے ڈھانچوں سے عملہ کو مشکلات جھیلناپڑیں۔
ضلع ٹریجری کمپلیکس میں آتشزدگی واقعہ
