پونچھ//کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے اور بیدار کرنے کی غرض سے ضلع لیگل سروس اتھارٹی کے سکریٹری سید وجاہت حسین کاظمی کی ہدایت پر رضاکاروں کی جانب سے پونچھ قصبہ میں پیر کے روز ایک مہم کے دوران ماسک تقسیم کئے اور کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے ہر ایک شخص کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ضلع پونچھ میں کورونا وائرس کے جہاں مریضوں میں اضافہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے وہی کچھ لوگ معیاری ماسک نہیں خرید سکتے ایسے غریب اور بے سہارا لوگوں میں اس دورانںN95ماسک تقسیم کئے گئے ۔اس دوران ڈی ایل ایس اے کے رضاکاروں نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے خود محفوظ رہنے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز پر عمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نا کرنے کی وجہ سے اکثر لوگ اس وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جب کرونا کرفیو میں نرمی دی جا رہی ہے تو لوگوں کو مزید محتاط رہنا ہوگا ۔انہوں نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوکان میں کوئی بھی شخص بغیر ماسک کے نہ داخل ہونے دیں۔ لوگوں نے ضلع لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی ستائش کی ۔ضلع لیگل سروس اتھارٹی کے رضار کار محبوب حسین ونتو نے کشمیر عظمیٰ سے باتکرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے خود کو اور اپنی فیملی کو محفوظ رکھنے کے لیے کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کرانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے ہر ایک کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خود کو اور لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں۔ انہوں نے لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی دوری بنانے کی تلقین کی۔ ضلع لیگل سروس اتھارٹی کے سکریٹری سید وجاہت حسین کاظمی نے بتایا کہ احساس چیرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے تقریبا 1900ماسک ان کو فراہم کئے گئے ہیں جو ان کے رضاکار گائوں گائوں جا کر تقسیم کر رہے ہیں اور لوگوں کو کوڈ کے تئیں بیدار بھی کیا جا رہا ہے۔
ضلع لیگل سروس اتھارٹی پونچھ کی مہم
