ضلع سانبہ کی تمام 101 پنچایتوں میں دیہی کھیلوں کا انعقاد

سانبہ//ضلع انتظامیہ سانبہ نے ضلع کی تمام 101 پنچایتوں میں آئیکونک ویک فیسٹیولز اور آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام مختلف دیہی کھیلوں کا انعقاد کیا۔ڈپٹی کمشنرانورادھا گپتا نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مقامی دیہی کھیلوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کی توانائی کو صحیح سمت میں منتقل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن انڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کا مشاہدہ کیا گیا۔ ڈی سی سامبا نے مزید کہا کہ "ہمارے پی آر آئی ممبران کی فعال شرکت سے دیہی گیمز تمام پنچایتوں میں نئے تیار کردہ پلے فیلڈز اور اسکولوں میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے"۔ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر کرن جیوتی نے بتایا کہ دیہی کھیل بشمول کھو کھو، کشتی، گلی ڈنڈا، سنتولیہ، کبڈی، روسا کاشی، ستاپو، گٹے، کیکلے، کانچے کے علاوہ دیگر انڈور گیمز کا بھی انعقاد کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ ضلع سانبہ کی 101 پنچایتوں میں 1500 سے زیادہ بچوں نے دیہی کھیلوں میں حصہ لیا۔ بی ڈی سی کے چیئرپرسن، پرنچوں، پنچوں کے علاوہ کھیلوں کے محکموں کے فیلڈ اسٹاف اور مقامی لوگوں نے کھیلوں کے مقابلوں کو دیکھا۔