ضلع ریاسی میں ماتا ویشنو دیوی کے درشن کیلئے آئے 150 یاتریوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کے لئے آنے والے کم سے کم 150یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹرہ قصبے میں گذشتہ دو دنوں کے دوران کم سے کم 150 یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جو سب کے سب غیر مقامی ہیں اور ریل کے ذریعے یاترا پر آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 4 جولائی کو 75 یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ 5جولائی کو مزید 72 مثبت کیسز درج ہوئے تھے۔