ضلع ریاسی میں سڑک حادثہ، 2 افراد از جان ،2 دیگر شدید زخمی

جموں//جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک ٹینکر کے سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں گرجانے سے دو افراد کی موت جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریاسی سے دوگہ جانے والا ایک ٹینکر کارکہ کے نزدیک ایک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔
مہلوکین کی شناخت 26 سالہ مہندر پال ساکن گبر بھوماگ اور 21 سالہ دھیان سنگھ ساکن لمسورہ ارناس جبکہ زخمیوں کی شناخت طارق احمد اور سرجیت سنگھ ساکنان دھاروٹ کے بطور ہوئی ہے۔