ضلع رام بن میں ضروریات زندگی بہم پہنچائی جائیں:سجاد شاہین

رام بن//جموںو کشمیر نیشنل کانفر نس کے سینئر لیڈر و ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شب قدر اور عید الطفر کے پیش نظر ضلع رام بن میں تمام ضروریات زندگی کو بہم پہنچایا جائے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کو ساد گی کے ساتھ منانے کے علاوہ مہلک وبا ء سے بچنے کے لئے حد درجہ احتیاط کریں ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق سجاد شاہین نے بدھ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع رمبان میں خاص طور پر بانہال میں شب قدر اور عیدالفطر کے خاص مواقع پر لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جے کے انتظامیہ سے اپیل۔ کہ لوگوں کو ان اچھے مواقع پر لازمی سامان کی وجہ سے تکلیف کا سامنا نہیں کرنا چاہئے۔نمائندے میر ارشد کے مطابق انہوں نے انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو راشن کی کمی کا سامنا ہے اور بہت سارے دیہات جن میں کھاری ، تریگام ، مہو مانگیتت ، نیل ، گگرناگ ، پوگل ، ملیگام ، النباس ، پرستان ، چاکا ، سرباگنی ، امکوٹ ، تھاچی ، سراچی ، رنی گام شامل ہیں۔ ، تاجنیہال ، خاران ، ندیکا ، سومر ، چموالواس ، چکنرووا ، ہنجھال ، پھگو ، لیمبر ، نوگام ، چنجلو ، سراچی ، ٹنکا ، آرمڈکا ، باواہ ، ہجوا ، شگن ، ہنگنی اور دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور کمی کی شکایت ہے۔جس کی وجہ سے سے رمضان کے اس مہینہ میں لوگوں کو بے پناہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے ضلع میں پینے کے پانی اور بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ راشن ، کھانڈ ، مٹی کا تیل ، رسوئی گیس اور دیگر ضروری اشیاء کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے انتظامیہ اور فوڈ اینڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مارکیٹ کی قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کریں اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھیں۔شاہین نے لوگوں کو عید کو سادگی کے ساتھ منانے اور کووڈ کے پیش نظر محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔