ضلع رام بن میں اضافی SRTCمنی بسیں چلائی جائیں:سجاد شاہین

رام بن//نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے مستقبل میں حادثات پر روک لگانے کیلئے رام بن اور بانہال حلقوں میں  اضافی تعداد میں ایس آر ٹی ایس بسیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ضلع صدر نے کہا کہ ان دونوں پہاڑی حلقوں میں سڑکیں تنگ اور حادثے کے شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کافی تعداد میںان سڑکوں پر SRTC منی بسوں کو چلانے سے ائور لوڈنگ اور حادثات میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع رام بن میں زیادہ تر حادثات ائور لوڈنگ اورتیز رفتاری سے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کیلا موڑ جیسے حادثات پیش آتے ہیں جس میں22مسافروں کی جان گئی اور دیگر کئی زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ائور لوڈنگ مسافر گاڑیوں کی کمی کی وجہ صرف ضلع رام بن ہی نہیں بلکہ ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں بھی ہے اور یہ صورت حال نجی مسافر گاڑیوں کے مالکان نے پیدا کی ہے ۔مسافر گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے مسافر اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر سفر کرتے ہیں اور ان کا ائور لوڈڈ بسوں میں سفر کرنا مجبوری بن گئی ہے ۔انہوں نے گورنر سے اپیل کی ہے کہ ان تین پہاڑی اضلاع میں سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی گاڑیاں اضافی بسیں چلائی جائیں تا کہ حادثات پر روک تھام لگائی جا سکے۔شاہین نے گورنر انتظامیہ سے گذارش کی کہ ان سڑکوں پرحادثات میں روک لگانے کیلئے کوئی ایکشن پلان مرتب کیا جائے تا کہ قیمیتی جانوں کا زیاں نہ ہو۔