ضلع رام بن میں آگ کی شبانہ واردات،5دکانوں کو نقصان

سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ ضلع رام بن کے سیری علاقے میں گذشتہ شب کے دوران آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران پانچ دکان خاکستر ہوگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے ایس ایچ او رام بن پردیپ شرما کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی جس کے نتیجے میں پانچ دکانوں کو نقصان پہنچا۔
شرما کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔