ضلع راجوری کے تھنہ منڈی میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت

جموں// ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں بدھ کے روز ایک پولیس ہیڈ کانسٹبل کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھنہ منڈی علاقے میں دوران ڈیوٹی ایک پولیس ایک ہیڈ کانسٹبل کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہیڈ کانسٹبل کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔