ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات اختتام پذیر، ووٹ شماری22دسمبر کو

سری نگر// جموں و کشمیر میں ہفتے کو ڈی ڈی سی انتخابات کے سبھی آٹھ مراحل اختتام پذیر ہوگئے۔
 آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے 28 انتخابی حلقوں میں آج ووٹنگ ٹھیک دو بجے دن اختتام پذیر ہوئی۔ اس طرح یہ انتخابی عمل مکمل ہوگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سبھی آٹھ مراحل میں رائے دہندگان نے ووٹنگ عمل میں بھر پور حصہ لیا۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ سبھی اُمیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند ہے اور اب 22دسمبر کو ووٹ شماری کے بعد نتائج سامنے آئیں گے۔
ان انتخابات میں عوامی اتحاد گپکار اعلامیہ،بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپنی پارٹی کے اُمیدواروں کے مابین سہ رخی مقابلہ تھا۔
عوامی اتحاد میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور پیپلزکانفرنس سمیت متعدد پارٹیاں شامل ہیں جو ملکر چناﺅ لڑ رہی تھیں۔