ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کا ہندوارہ اور لولاب کا دورہ

کپوارہ//اشرف چراغ //ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے ضلع کے ہندوارہ اور لولاب کا دورہ کر کے وہا ں لوگو ں کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے متعلق جا نکاری حاصل کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ماہ رمضان کے متبرک ایام میں لوگو ں کو ہر ممکن سہو کیات دستیاب رکھیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ میں ان علاقوں میں ہورہی تعمیراتی کاموں کا بھی جائز لیا اور متعلقہ محکمو ں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔خالد جہانگیر نے کئی سرکاری سکولوں کا بھی دورہ کیا اور درس و تدریس کے کام کاج کا جائزہ لیا اور چیف ایجو کیشن آ فسیر کپوارہ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں جاکر وہا ں سکولو ں میں تعلیمی نظام سے متعلق جا نکاری حاصل کر کے انہیں ایک مفصل رپورٹ پیش کریں ۔