ضلع ترقیاتی کمشنر کا گاندھی نگر ہسپتال کا معائینہ

جموں //ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمار نے بدھ کے روز یہاں گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر کا معاینہ کیا ۔ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر چندر پرکاش نے ڈی سی کو ہسپتا ل میں دستیاب خدمات اور سہولیات سے واقف کیا۔ڈی سی نے ہسپتال کو دورہ کیا ،خصوصاً لیبر روم ،او ٹی کمپلیکس ،ایمرجنسی وارڈ، سرجری ورڈ، او پی ڈی کمپلیکس ،گئینی ، Gynae & OBEST، بیمار نو زائید کی پرداکھ یونٹ، لیبارٹری، ریڈیالوجی و دیگر یونٹوں کا معاینہ کیا۔انہوں نے نو تعمیر شدہ 200 بستروں والے زچگی ہسپتال کا بھی معاینہ کیا۔دورے کے دوران انہوںنے مریضوں سے تبادلہ خیال کیا اور ان سے فئیڈ بیک حاصل کی۔انہوں نے بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کی ستائش کی اور انہیں اچھی کام برقرار رکھنے اور مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔