ضلع ترقیاتی کمشنر کا ضلع بجٹ

 رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجازبٹ کی قیادت میں منگل کے روز ایک اجلاس کا انعقاد ہوا ،جس میں ضلع کیپیکس بجٹ، اہم پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اے ڈی سی گوریندر جیت سنگھ ، سی پی او اوتم سنگھ ، ایس ڈی ا یم گول ، سی ای او ، پی ڈی اے کے اے سی ڈی، پی ڈبلیو ڈی، پی ڈی ڈی ،پی ایم جی ایس وائی اور پی ایچ ای کے ایگزیکٹو انجینئروں ،سی ایم او، سی ایچ او، سی اے او، ڈی ایف اوز و دیگر ضلع و سیکٹورل افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت عامہ، زراعت،باغبانی ، صحت، انیمل ہسبنڈری،جے کے پی سی سی ،لیبر و روزگار محکمہ و غیرہ کی ضلع پلان کے تحت حصولیابیوں کا جائزہ لیا گیا ۔ڈی سی نے جاری پروجیکٹوں کے تکمیل کے لئے ہدف مقرر کیا ،تاکہ ضلع پلان ، ریاستی پلان اور دیگر مرکزی معااونت والی سکیموں کے تحت100 فیصدی حصولیابی ممکن ہو سکے۔انہوں نے متعدد سکیموں بشمول پی ایم اے وائی(رورل اور اربن)، اُمید، لیبر محکمہ کے تحت مزدوروں کی بھلائی کی سکیموں ’’سوچھ سرویکھشن گرامین ۔ 2018 ‘‘ کی عمل آوری کا جائزہ بھی لیا ۔اسکے علاوہ انہوں نے اہم ترقیاتی پروجیکٹوں بشمول ڈگری کالج بانہال ،اور گول ،بانہال کے 50 بستروں والے ہسپتال، پی ایچ سی اکھڑال ،ضلع ایڈ منسٹریٹو کمپلیکس ،گوجر و بکروال ہوسٹل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیراتی ایجنسیوں کو اہم کاموں کی بر وقت تکمیل یقینی بنناے کی ہدایت دی۔انہون نے ترقیاتی کاموں میں در پیش روکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اضافی کاوشوں کیلئے کہا۔ڈی سی نے مختلف محکموں میں حاضری کے رتبہ کا بھی جائزہ لیا ۔اجلاس کے دوران ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ سڑکوں ، سکولوں ،صحت و دیگر محکموں میں مختلف سکیموں کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی۔