ضلع ترقیاتی کمشنر نے آر ڈی سیکٹر کے تحت پیش رفت کا جائزہ

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجازبٹ کی قیادت میں منعقدہ ایک اجلاس میں آر ڈی شعبہ میں سی ایس ایس، فلیگ شپ سکیموں اور ضلع کیپکس بجٹ 2018-19کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اے ڈی سی ڈاکٹر گورویندر جیت سنگھ ،اے سی ڈی رام بن جی ایچ کرائیپاک، سی پی او اوتم سنگھ ، ڈی پی او طارق سہروردی،بی ڈی اوز ،بی ایل ڈبلیوز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ڈی سی نے فزیکل جانچ اور او ڈی ایف پنچایت وار جئیو ۔ٹیگنگ کی پیش رفت کی مانیٹرنگ کی اور فیلڈ سٹاف کو مقررہ مدت کے اندر یہ عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے پی ایم اے وائی ۔جی کے تحت استفادہ حاصل کرنے والوں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت دی، تاکہ سکیم کے تحت مستحق لوگوں کو فائدہ ہو سکے۔انہوں نے اہلکاروں کو آر ڈی دی کے پروگراموں سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور شفافیت اور جوابدہی یقینی بنانے کی ہدیات دی۔ ڈی سی نے بی ڈی اوز کو ایم جی نریگاسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ کام دن پیدا کرنے کے لئے کہا ،تاکہ کام    ڈھونڈنے والوں کو کام مہیا ہو۔سوچھ بھارت مشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے دیگرمحکموں کے ساتھ تال میل بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اے سی ڈی نے ایم جی نریگا کے تحت فزیکل و مالی ہدف کو اُجا گر کرتے ہوئے تمام سکیموں کا اعادہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مختلف بلاکوں میں179 دیہی رابطہ کے ، 24پانی بچائو جُز، 21مائیکرو اریگیشن کام ،42پی ایم اے وائی ۔جی کا در دست لئے گئے ہیں۔