ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ کا شیوکھوڑی مندرکادورہ

 پونچھ//مہاشیوراتری میلے کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ پونچھ کی طرف سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے شیوکھوڑی کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران ڈی سی کے ہمراہ  ایس ایس پی  پونچھ رمیش انگرال ، اے ایس پی پونچھ، ایکس ای این محکمہ صحت عامہ، ایکس ای این محکمہ تعمیرات عامہ،سی  ای او میونسپل کونسل اور دیگر افسران بھی تھے۔دورے کے دوران ڈی سی ودیگرافسران نے شیوکھوڑی مندرمیں حاضری دی اورانتظامات کے سلسلے میں مندرکی انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ مندر انتظامیہ کی جانب بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مندر کے ارد گرد صفائی کو یقینی بنانے، مندر کو جانے والی سڑک کی مرمت ، میلے کے دوران درشن کے لئے آنے والے عقیدتمندوں کے لئے بہتر طبی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے موقع پر ہی ایکس ای این پی ٹی ڈی، ایکس این پی ایچ ای، ایکس ای این محکمہ تعمیرات عامہ، سی او میونسپل کونسل پونچھ اور سی ایم او ضلع ہسپتال پونچھ کو موقعہ پر ہدایت کی کہ وہ تمام تر انتظامات کویقینی بنائیں۔ اس دوران ایس ایس پی پونچھ اور دیگر پولیس افسران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیااور کئی اہم فیصلے لیے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ایس ایس پی نے تمام عوام کو میلے کے دوران علاقہ میں امن و امان کی فضاء بنائے رکھنے کی اپیل کی۔