بارہمولہ//وسطی ضلع بڈگام میں ایک ہونہار اور نوجوان کھلاڑی نے سرنحال بٹپورہ بڈگام میں جنم لیا ہے ۔ اس ہونہار،ہرفن مولا اور منفرڑ کھلاڑی کا نام اشفاق احمد صوفی ہے لیکن کرکٹ کے میدانوں میں اسے اشفاق لفٹی کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے ۔اس کھلاڑی کی عمر محض بیس (20) سال ہے ۔یہ ہونہار اور ہرفن مولا کھلاڑی ٹیم میں ہر وقت ٹیم کی ضرورت کے مطابق کوئی بھی کردار نبھانے کے لئے تیار رہتا ہے اور بخوبی اپنے کردار کو شاندار انداز میں نبھانے میں اپنی مہارت کو بروئے کار لاکر ٹیم کی جیت میں ہمیشہ ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔اشفاق احمد صوفی 2019 میں جے کے کرکٹ ایسوسی ایشن میں انڈر19 کی ٹرائلز بھی دے چکے ہے اور پورے حوصلے کے ساتھ لگاتار محنت کر رہے ہے ۔اشفاق صوفی کا پہلا مقصد جموں کشمیر کی نمائندگی کرنا اور آگے بڑھ کر ملک کی نمائندگی کرکے اپنے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کا نام بھی روشن کرنا ہے ۔
ضلع بڈگام کا ہونہار کرکٹ کھلاڑی | دائیں اور بائیں ہاتھ سے کرکٹ کھیلنے میں ماہر
