سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ضلع بھر میں پابندیاںعائد کیں جس کے نتیجے میںآ ج تمام کاروبار معطل ہوا اور سڑکیں سنسان ہوئیں۔
ضلع انتظامیہ بڈگام نے گذشتہ شام کو ہی دفعہ144کے نفاذ کا فیصلہ کیا تھا تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
اس سلسلے میں ضلع کمشنر شہباز احمد مرزا نے ایک سرکیولر بھی جاری کیا تھا۔