ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں پولیس کر کٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سرینگر  28 جون //ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں سویک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس کی  جناب سے منعقد کیا گیا  کرکٹ ٹورنامنٹ آج اختتام پزیر ہوا ہے ۔بانڈی پورہ پولیس کی طرف سے منعقد کیا گیاکر کٹ ٹورنامنٹ  سو یک ایکشن پروگرام  کے تحت حاجن علاقے کے گوڈ ویل اسکول   میں اختتام پزیر ہوا ہے ۔  اس ٹورنامنٹ میں 16 کر کٹ ٹیموں نے حصہ لیا  ۔ اختتامی میچ کا لطف اٹھانے کے لئے علاقے کے ذی عزت شہریوںکے علاوہ  ایس ایچ او حاجن ،آرمی ، پولیس اور سیول ایڈمنسٹریشن کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اختتامی میچ میں وجپارہ حاجن  ٹیم نے  13RR COB Hajin کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر دی  ۔ایس ایچ او حاجن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹورنامنٹ سے نوجوانوں  میں زبردست ردعمل پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاںنوجوانوں اور پولیس کے مابین تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے میں مدد کرتی ہیں کیونکہ اس سے نوجوانوں کو اپنی توانائی کو بہتر بنانے اور اپنی ہنر کو دیکھانے کا موقعہ فراہم ہو جاتا ہے ۔اس تقریب میں جیتنے والے ٹیم کو ٹرافی سے نوازہ گیا ہے اور دوسرے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ اور نقدی انعامات سے نوازا گیا ۔