ضلع انتظامیہ کا رامسو میں روڈ کلیرنس آپریشن

رام بن// ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے ایس ایس پی رام بن انیتا شرما کے ہمراہ رامسو کے مقام پر شاہراہ کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ڈی سی نے یقین دلایا کہ شاہرہ پر ٹریفک بحال ہونے تک تمام پھنسے ہوئے مسافروں کےلئے خوراک اور رات کے ٹھہرنے کی سہولیات مہیا رکھی جائے گی ۔ڈی سی نے بتایا کہ بارشوں کے باﺅ جود شاہرہ کو کلیئر کرنے کا آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاری چٹانوں کو ہٹانے کےلئے انسانی قوت اور مشینوں کو کام پر لگایا گیا ہے تا کہ کم مدت میں شاہرہ بحال ہو سکے۔ایس دی ایم رامسو وقار گیری ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد اصغر ملک اور دیگر سیول اور پولیس انتظامیہ بھی سڑک کی بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔بعد میں ڈی سی نے پرائمری ہیلتھ سینٹر اکھڑال کا اچانک دورہ کر کے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کی دیکھ بھال کی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سی ایم او کو غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کےاحکامات دیئے۔انہوں نے بس سٹینڈ اکھڑال کا بھی دورہ کیا اور تحصیلدار پوگل پرستان اور ایکسئن پی ڈبلیو ڈی کو سڑک کنارے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کی ہدایت دی۔