ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کا اجلاس منعقد

بھدرواہ //خطہ میں مجوزہ یاترائوں اور میلوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر ، ایڈیشنل ڈی سی بھدرواہ امام دین، اڈیشنل ایس پی، سی ایم او، تحصیلدار، اے آر ٹی او کے علاوہ شری سناتن دھرم سبھا، انتظامیہ کمیٹی چنڈی ماتا مچیل اور کیلاش سیوا سنگھ ٹرسٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں سالانہ کیلاش یاترا، مچیل یاترا اور منی مہیش یاترا کے لئے کی جانے والی تیاریوں پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا ، یہ یاترائیں آئندہ ماہ کے دوران منعقد ہو رہی ہیں۔ منی مہیش یاترا کا پہلا مرحلہ 2اگست جب کہ دوسرا 15اگست کو شروع ہو رہا ہے ۔ مچیل یاترا کا آغاز 18اگست کو ہوگا تو کیلاش یاترا7اگست کو نکلے گی۔ میٹنگ میں تمام تر ضروری انتظامات اور یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں غور و فکر کیا گیا۔