ضلع انتظامیہ نے چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں تشکیل دیں

راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اسد کی قیادت میں منعقدہ ایک اجلاس میں بلاک اور پنچایت سطح کی چائیلڈ پروٹکشن کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔بلاک سطح کی کمیٹی ہر ایک بلاک میں  بی ڈی او کی قیادت میںتشکیل دی جاتی ہے جبکہ بی ایم او س کمیٹی کے  ممبر سیکرٹری نامز د ہونگے۔کمیٹی کے ممبران میں تعلقہ سی ڈی پی او ،زیڈ ای او ز ،ڈی سی پی یو کے ممبر ،محکمہ تعلیم اور صحت کے نمائندے اور دو ممبر سول سوسائٹی کے بھی ہونگے۔پنچایتی سطح پر ہر پنچایت میں چائیلڈ پروٹکشن کمیٹی زیر قیادت پنچایت کے چئیر پرسن پر تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی میں دو بچوں کے نمائندے ( ایک لڑکا اور ایک لڑکی)،ڈی سی پی یو کا ممبر ، فی پنچایت کے آنگن واڑی ورکر ز، دو آشا ورکرز، سکول اساتذہ اور معزز دیہی ممبران اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی ہونگے۔اجلاس میں  اے ڈی سی  محمد رشید، چیف پلاننگ افسر یوگیندر کٹوچ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اختر قاضٰ ،ضلع پنچایت افسر ڈاکٹر عبدل خبیر، ڈی ایس ڈبلیو او ،تمام بی ڈی اوز ،بی ایم اوز ،سی ڈی پی اوز ،زیڈ ای اوز ،لیگل افسر ڈی سی پی یو راجوری و دیگر ضلع افسران نے شرکت کی۔