ضلع انتظامیہ سرینگر کی سونہ وار آتشزدگان کو امداد فراہم

سرینگر//سونہ وارسرینگر میں22اور23فروری کی درمیانی رات کو آگ کی ایک ہولناک واردات میںدو رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے جبکہ دو رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔اس دوران ضلع انتظامیہ نے ا ٓتشزدگان میں ایکس گریشیا ریلیف فراہم کیا۔آتشزدگی کی واردات میں محمد رفیع پرے ولد مرحوم غلام محمد پرے اور محمد فاروق پرے ولد مرحوم عبدلاصمد پرے کے رہائشی مکانات مکمل طور خاکستر جبکہ بلال احمد پرے ولد مرحوم محمد سلطان پرے اور رقیہ سلطان دختر مرحوم محمد سلطان پرے کے نزدیکی دو مکانات کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔ اس دوران جمعرات کو ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر ایک ٹیم نے آتشزدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے متاثرین میں امداد کے بطور 20کمبل ،12مٹرس،12بیڈ شیٹ اور4کچن سیٹ کے علاوہ 20بیس ہزار روپئے چاروں متاثرہ کنبوں کو ریڈ کراس کی طرف سے ابتدائی امداد فراہم کی۔