ضلع انتظامیہ رام بن کی طرف سے یاتریوں کا استقبال

 رام بن //شری امر ناتھ جی یاترا 2018 کے افتتاحی روز ایڈیشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر (ADDC)  رام بن ،رویندر ناتھ سادھو اور ایس ایس پی رام بن موہن لعل نے یاتریوں کا ناشری کے مقام پر استقبال کیا۔ اے ڈی ڈی سی کے ہمراہ اے سی آر وویک پوری و دیگر سول و پولیس انتظامیہ کے متعلقہ افسراں بھی تھے۔اے ڈی سی نے افسروں کے ہمراہ یاتریوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے ان سے انتظامات کی جانکاری حاصل کی اور اسکے علاوہ قومی شاہراہ پر قائم کئے گئے لنگروںکا بھی معایئنہ کیا۔اے ڈی ڈی سی نے بتایا کہ انتظامیہ نے کسی بھی روکاوٹ کی صورت میں یاتریوں کے ٹھہرنے اور سیکورٹی کا خاطر خواہ بند و بست کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائنز بھی قائم کی گئی ہیںاور چوبیس گھنٹے ایمرجنسی طبی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔انہوں نے افسروں اور لنگر منیجروں سے لنگروں کے نزدیک ٹریفک جام کو دور کریں تاکہ یاتریوں اور دیگر مسافروں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔لنگر منیجروں کو لنگروں میں اچھی خدمات انجام دینے کے لئے SOPپر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔دریں اثنا ، انہوں نے یاتریوں کو مہیا کئے جا رہے خدمات بشمول سیکورٹی، صحت و صفائی، پانی ،بجلی ،فائر سیفٹی و ہیلتھ سہولیات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔